لاہورہائیکورٹ ، پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز مواد تقسیم کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

پیر 16 فروری 2015 19:06

لاہورہائیکورٹ ، پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز مواد تقسیم کرنیوالے ملزم ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء ) لاہور ہائیکورٹ نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مواد تقسیم کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم غلام مجتبیٰ کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم نے آزادی اظہار رائے کے تحت اپنے نکتہ نظر پر مشتمل مواد تقسیم کیا مگر پولیس نے بے بنیاد مقدمہ بنا ڈالا۔سرکاری وکیل خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم راہ ہلاکت اور راہ نجات نامی دو کتابوں اورافواج پاکستان کے خلاف نفرت پر مبنی لٹریچر تقسیم کرتا ہو ا پکڑا گیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزم کے خلاف تھانہ اکبری گیٹ لاہور میں مقدمہ درج کرا یا ۔ استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :