پشاور، گورنر گولڈ کپ ملک سپورٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 16 فروری 2015 19:16

پشاور، گورنر گولڈ کپ ملک سپورٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) 23 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک سپورٹس نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا فری کوارٹر فائنل میں ملک کلب کو شکست ، ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں جاری ٹورنامنٹ میں ملک سپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 244 رنز بنائے جس میں نواز احمد 75 وحید54 شاہد 28 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ملک کلب کی طرف سے خان محمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں ملک کی ٹیم 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ عالمزیب 50 ساجد 25 ابراہیم 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ملک سپورٹس کی طرف سے نواز اور ساجد نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس طرح ملک سپورٹس نے میچ میں 75 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :