ورلڈکپ 2015، قومی کرکٹ ٹیم اپنادوسرامیچ 21فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف کرائسٹ چرچ گراؤنڈ میں کھیلی گی،

ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد ،ویسٹ انڈیزکی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے

پیر 16 فروری 2015 19:16

ورلڈکپ 2015، قومی کرکٹ ٹیم اپنادوسرامیچ 21فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) گیارہویںآ ئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2015ء میں قومی کرکٹ ٹیم اپنادوسرامیچ 21فروری کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ہیلگلیاوول کرائسٹ چرچ گراؤنڈ(نیوزی لینڈ)میں کھیلی گی ۔پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین ورلڈکپ مقابلوں میں1975ء سے2011ء تک ورلڈکپ مقابلوں میں9میچ کھیلے گئے جن میں سے3میچ پاکستان نے جیتے اور6میچ ویسٹ انڈیزنے جیتے۔

ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب 33.33 فیصد اور ویسٹ انڈیزکی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے پاکستان اورویسٹ انڈیزکے مابین ورلڈکپ میں آخری میچ 23مارچ2011ء کوڈھاکہ میں کھیلاگیاجوپاکستان نے یک طرفہ مقابلے کے بعد10وکٹوں سے جیتا ہیلگلیاوول کرائسٹ چرچ گراؤنڈ(نیوزی لینڈ)میں 20 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

(جاری ہے)

یہاں اب تک 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچ منعقد ہوئے ہیں جن میں نیوزی لینڈ ، سری لنکا ، کینیڈا اور سکاٹ لینڈ نے حصہ لیا۔

اس میدان پر زیادہ سے زیادہ سکور 341 ہے جو کہ سکاٹ لینڈ کی جانب سے کینیڈا کے خلاف بنایا گیا اور اسی میچ میں کینیڈا نے اس میدان کا کم سے کم سکور 171 بنایا۔ سکاٹ لینڈ نے کینیڈا کو 170جبکہ کینیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے رکھی ہے۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 3 وکٹوں زیر کیا۔پاکستان سمیت بہت سے ممالک اس میدان میں پہلے کوئی میچ نہیں کھیلا۔

متعلقہ عنوان :