چیف جسٹس ناصر الملک کو دل کی تکلیف ، ہسپتال منتقل

پیر 16 فروری 2015 19:58

چیف جسٹس ناصر الملک کو دل کی تکلیف ، ہسپتال منتقل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16فروری۔2015ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کو دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق جسٹس ناصر الملک کی اینجیو گرافی بھی کی گئی ہے جس کا ٹیسٹ کلیئر ہے اور ڈاکٹروں نےبتایا ہے کہ چیف جسٹس ناصر الملک کو جلد مکمل صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :