جھانسہ دے کر اربوں کمانے والے ڈبل شاہ کی جائیداد سیل

پیر 16 فروری 2015 20:36

جھانسہ دے کر اربوں کمانے والے ڈبل شاہ کی جائیداد سیل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16فروری۔2015ء) نیب نے مضاربہ سکینڈل میں ڈبل شاہ فضل خالق کی جائیداد سیل کر دی۔احتساب عدالت کے حکم پر مضاربہ سکینڈل کیس کے مرکزی ملزم فضل خالق عرف ڈبل شاہ کی جائیداد سیل کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق سیل کی گئی جائیداد کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے تک ہے۔ ملزم کی جائیداد نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پنجاب میں بھی ہے۔ ڈبل شاہ پر لوگوں کو جھانسہ دے کر بارہ ارب روپے لوٹنے کا الزام ہے۔