وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کراچی کے دورے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے

پیر 16 فروری 2015 21:02

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کراچی کے دورے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16فروری۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کراچی کے دورے کے بعد اسلام آباد واپس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابقاپنے اس دورے میں وزیرعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے ہمراہ گورنر ہاوس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف سابق صدر آصف زردار ی سے ون آن ون ملاقات بھی کی جس دوران کراچی میں امن وامان کی صورتحال اور سینٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہاہے۔

اپنے اس دورے میں وزیر اعظم نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف راحیل شریف ،گورنرسندھ عشر ت العباد ،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت دیگر سیاسی و عسکری قیادتکے ہمراہ شرکت کی ۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نوازشریف نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد سمیت سندھ میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لیا۔