عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

پیر 16 فروری 2015 21:12

عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16فروری۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے جماعت کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا جس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے خلاف 22 فروری کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان عوامی تحریک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جبکہ اس سانحہ کی ابھی تک تحقیقات بھی مکمل نہیں کی گئیں۔

عوامی تحریک نے حکومت کے اس رویے کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ترجمان کے مطابق کارکنان کو احتجاج میں شرکت کی اپیل بھی کر دی گئی ہے۔یاد رہے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں پولیس کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں عوامی تحریک کے 14 کارکنان جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :