الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں میں 78 لاکھ نئے ووٹروں کے اندراج اور فہرست میں موجود ووٹروں کی فوتگی، ترک شہریت یا شناختی کارڈ سے محرومی کی وجہ سے 5 لاکھ ووٹرز کو فہرستوں سے نکالنے کافیصلہ
خیبرپختوانخوا میں مئی 2015ء میں متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرست میں 12 لاکھ نئے ووٹرز شامل کئے جائینگے، اجلاس میں فیصلہ ، الیکشن کمیشن نے سینٹ کے 5 مارچ کو ہونے انتخابات کیلئے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی ، 52 نشستوں کیلئے 184 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو جاری کی جائیگی ،الیکشن کمیشن کا بیان
پیر 16 فروری 2015 22:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں 78 لاکھ نئے ووٹروں کے اندراج اور فہرست میں موجود ووٹروں کی فوتگی، ترک شہریت یا شناختی کارڈ سے محرومی کی وجہ سے 5 لاکھ ووٹرز کو فہرستوں سے نکالنے کافیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختوانخوا میں مئی 2015ء میں متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی فہرست میں 12 لاکھ نئے ووٹرز شامل کئے جائیں گے جبکہ سینٹ کے 5 مارچ کو ہونے انتخابات کیلئے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی ، 52 نشستوں کیلئے 184 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو جاری کی جائیگی۔
پیر کو یہاں الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس سردار محمد رضا کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے ممبران جسٹس (ر) محمد روشن عیسانی، جسٹس (ر) ریاض کیانی، جسٹس (ر) شہزاد اکبر خان اور جسٹس (ر) فضل الرحمان، چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین، قائم مقام سیکرٹری سید شیر افگن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس کے دوران انتخابی فہرستوں کی نظرثانی اور خیبرپختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران متفقہ طور پر مئی 2015ء میں خیبرپختوانخوا میں متوقع بلدیاتی انتخابات کیلئے نئے شناختی کارڈ ہولڈر نوجوانوں کے ووٹوں کے اندراج اور وفات پا جانے والے یا پاکستانی شہریت ترک کرنے والے یا قومی شناختی کارڈ سے محروم ہونے والے ووٹروں کے نام فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پنجاب اور سندھ میں حلقہ بندیوں کی تکمیل کے بعد بقیہ تینوں صوبوں میں بھی یہی عمل دہرایا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عام انتخابات 2013ء کے بعد نادرا نے 78 لاکھ نئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ جاری کئے ہیں جو انتخابی فہرستوں میں شامل ہونے ہیں جبکہ 5 انتخابی فہرست سے فوتگی، ترک شہریت یا شناختی کی معطلی پر پانچ لاکھ کے قریب ووٹرز نکالے جانے ہیں خیبرپختوانخوا میں انتخابی فہرستوں میں 12 لاکھ نئے ووٹرز شامل کئے جائینگے قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری عبوری فہرست کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے سینٹ کی ایک جنرل اور خواتین کیلئے مختص ایک نشست پر 9 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، فاٹا سے 4 جنرل نشستوں کیلئے 43، پنجاب سے 7 جنرل 2 خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ نشستوں کیلئے 23 ،سندھ سے 7 جنرل دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ نشستوں کیلئے 28، خیبر پختونخواہ سے 7 جنرل دو خواتین دو ٹیکنوکریٹ اور ایک غیر مسلم نشست کیلئے 39 جبکہ بلوچستان سے 7 جنرل دو خواتین دو ٹیکنوکریٹ وعلماء اور ایک غیر مسلم نشست کیلئے 42 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 اور 20 فروری کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 28 فروری کوواپس لئے جا سکیں گے ، اسی روز حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.