رواں سال آئی پی ایل ٹورنامنٹ 8 اپریل سے شروع ہو گا ،نیلامی شروع ،

ہلی ڈیئر ڈیولز نے بھارتی آل رآوٴنڈر یوراج سنگھ کی خدمات 16 کروڑ روپے کے عوض حاصل کر لی نیلامی میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے یوراج کے علاوہ اینجلو میتھیوز کو ساڑھے سات کروڑ اور امیت مشرا کو ساڑھے تین کروڑ روپے میں خریدا

پیر 16 فروری 2015 22:38

رواں سال آئی پی ایل ٹورنامنٹ 8 اپریل سے شروع ہو گا ،نیلامی شروع ،

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16فروری 2015ء) انڈین پریمیر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی نیلامی میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے بھارتی آل رآوٴنڈر یوراج سنگھ کی خدمات 16 کروڑ روپے کے عوض حاصل کر لی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوراج لگاتار دوسرے سال سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں2014 میں انھیں رائل چیلنجرز بنگلور نے ان کیلئے 14 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔

انڈین پریمیر لیگ کے 2015 سیزن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی پیر کو بنگلور میں ہوئی نیلامی کے پہلے مرحلے میں دہلی ڈیئر ڈیولز نے یوراج کے علاوہ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز کو ساڑھے سات کروڑ اور امیت مشرا کو ساڑھے تین کروڑ روپے میں خریدا اس کے علاوہ گذشتہ برس ساڑھے 12 کروڑ میں دہلی کی ٹیم کا حصہ بننے والے دنیش کارتک کیلئے اس بار بنگلور کی رائل چیلنجرز ٹیم نے ساڑھے دس کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگائی۔

(جاری ہے)

انگلش بلے بازوں کیون پیٹرسن اور اوئن مورگن کی خدمات حیدرآباد سن رائزرز نے بالترتیب دو اور ڈیڑھ کروڑ روپے میں حاصل کیں۔ سن رائزرز نے ہی نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو 60 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔جارحانہ بلے بازی کیلئے مشہور آسٹریلیا کے اوپنر ایرون فنچ کیلئے ممبئی انڈینز نے تین کروڑ 20 لاکھ روپے کا کامیاب بولی لگائی نیلامی کے پہلے مرحلے میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کے علاوہ تجربہ کار سری لنکن بلے باز مہیلا جیاودھنے اور کماراسنگاکارا کی خدمات فروخت نہیں ہو پائی ہیں۔

رواں سال آئی پی ایل ٹورنامنٹ 8 اپریل سے شروع ہو گانیلامی سے پہلے ہی فرینچائز ٹیموں نے گذشتہ برس کی ٹیموں میں پہلے سے موجود 122 کھلاڑیوں کو رواں برس کے لیے بھی برقرار رکھا تھا122 میں 78 بھارتی اور 44 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔رواں سال ہر فرینچائز کو نیلامی کے دوران 63 کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت ہے جوگذشتہ سال سے پانچ فیصد زیادہ رقم ہے۔

متعلقہ عنوان :