پاکستان سے ورلڈ کپ میچ پر بھارت میں 30 ہزار کروڑ روپے کا جوا

منگل 17 فروری 2015 10:49

پاکستان سے ورلڈ کپ میچ پر بھارت میں 30 ہزار کروڑ روپے کا جوا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17۔فروری 2015ء ) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران بھارت میں 30 ہزار کروڑ روپے کا جوا لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

اگرچہ ممبئی میں بکیز کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون جاری لیکن بھارتی سٹہ مافیا بھرپور انداز میں اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، ایک بکی نے کہاکہ اب سٹہ بازار ممبئی سے ناشک گجرات منتقل ہوگیا ہے۔ ایک اور بکی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ جیتے کیلیے آسٹریلیا فیورٹ ہے جس کیلیے 2.40 روپے کا دائو آفر کیا گیا،پاکستان کی فتح پر ایک روپیہ لگانے والے کو ٹیم کے چیمپئن بننے پر ساڑھے 9روپے ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :