اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات

منگل 17 فروری 2015 10:51

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے یورپی یونین پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات

اسلام آباد:(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17 فروری 2015 ء) وزیر اعظم ہاؤس میں یورپی یونین کی وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ان کا کہنا تھا کہ جے ایس پی پلس درجے کے حصول سے پاکستان کو فائدہ پہنچا ہے اور یورپی یونین سے پاکستانی بر آمدات میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے.

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے وفد سے ملاقات کے دوران یہ بھی کہا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرنے لیے ہم پر عزم ہیں اور ا کے لیے اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں، ملاقات میں یورپی یونین نے سانحۃ پشاور پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ، وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئیے اور دونوں پارلیمنٹ میں مشاورت کا طریقہ وضع ہونا چاہئیے.