یوسین بولٹ لندن چمپیئنز شپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

منگل 17 فروری 2015 11:21

یوسین بولٹ لندن چمپیئنز شپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے
جمیکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17۔فروری 2015ء )جمیکا کے مشہور ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے لندن ورلڈ چیمپئن شپ 2017ء کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یوسین بولٹ نے اسے قبل 2016ء ریو اولمپک کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا تاہم میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا بنیادی طور پر یہی فیصلہ تھا لیکن میرے سپانسر نے مجھے ایک سال کے بعد ریٹائرمنٹ کے لئے تیار کیا اور میں 100 میٹر کا ایونٹ میں حصہ لوں گا۔ یوسین بولٹ نے کہا کہ انھوں نے اپنے کوچ سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی تا کہ میں اپنی توجہ اس طرف مرکوز کر سکوں اور بحیثیت چمپئین ریٹائرمنٹ لے سکوں۔ یوسین بولٹ 6 دفعہ اولمپک گولڈ میڈل چمپیئن ہیں۔