پانچواںآ ل پاکستان قائد اعظم فٹ بال ٹورنامنٹ 27 فروری سے شروع ہوگا

منگل 17 فروری 2015 11:55

پانچواںآ ل پاکستان قائد اعظم فٹ بال ٹورنامنٹ 27 فروری سے شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) بھارتی ٹیم کو ویزے جاری نہ ہونے کے باعث 12 ویں ویسٹ ایشیاء کپ بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے، یہ چیمپئن شپ 23 فروری سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کی تیاری کے سلسلہ میں انتظامات زور و شور پر ہیں، چیمپئن شپ کے آرگنائزر اور اسلام آباد بیس بال کے صدر طاہر محمود نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں 5 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان پاکستان ، ایران، عراق، بھارت اور افغانستان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے آفیشلز رابطہ میں ہیں ابھی تک ان کو ویزے جاری نہیں ہوئے، جس کی بنا پربھارتی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت ابھی تک مشکوک ہو گئی ہے اور ایونٹ میں شرکت کے لئے دیگر ٹیمیں 22 فروری کو پاکستان پہنچیں گی، طاہر محمود نے حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ بھارتی ٹیم کو ویزے جاری کئے جائیں تاکہ بھارتی ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کر سکے، قومی ٹیم کے کوچ مصدق حسین نے کہا ہے کہ 12 ویں ویسٹ ایشیاء کپ بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 30 کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ایونٹ میں قومی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی-

متعلقہ عنوان :