تینوں کرکٹرز کو سزا مل چکی ‘آصف ‘عامراورسلمان کے اثاثے ضبط کرنیکی درخواست ناقابل سماعت قرار ‘ درخواست نمٹا دی گئی

منگل 17 فروری 2015 11:59

تینوں کرکٹرز کو سزا مل چکی ‘آصف ‘عامراورسلمان کے اثاثے ضبط کرنیکی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے تین سابق کرکٹرز کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ سابق کرکٹرزمحمدآصف،عامر اورسلمان بٹ جوئے میں ملوث تھے تینوں اقرارجرم بھی کرچکے ہیں ۔عدالت ان کے اثاثے ضبط کرنے کاحکم دے ۔عدالت نے کہا کہ تینوں کرکٹرز کو سزا مل چکی ہے اور درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :