بالی وڈ فلم” راک آن “کے سیکوئل کی تیاریاں شروع

منگل 17 فروری 2015 12:18

بالی وڈ فلم” راک آن “کے سیکوئل کی تیاریاں شروع

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) بالی وڈ فلم” راک آن “کے سیکوئل کی تیاریاں شروع ہو رہی ہیں، دوسرے حصے میں فرحان اختر، ارجن رام پال کے ساتھ مرکزی کردار میں شردھا کپور دکھائی دیں گی۔لگ بھگ سات برس پہلے یہ فلم آئی تھی، جس نے ٹھیک ٹھاک کمائی کرکے پرڈیوسر فرحان اختر اور رتیش کا حوصلہ بڑھایا ، جبھی اب وہ راک آن ٹو بنانے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی ہوگی اس بار بھی موسیقی کی گرد گھومتی، جس میں پہلے آئے حصے کی طرح مرکزی کردار میں فرحان اختر ، ارجن رام پال اور پراچی ڈیسائی تو ہونگے ہی، ساتھ ہی شردھا کپور بھی جلوہ گر ہونگی۔خبروں کے مطابق اس کردار کے لئے پہلے عالیہ بھٹ کو لیا جارہا تھا لیکن ان کی مصروفیات کی وجہ سے شردھا کپور کا انتخاب کیا گیا۔ راک آن ٹو کی عکس بندی جلد ہی شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :