زندہ قومیں کسی بھی ناگہانی آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں‘ گلوکار شہزاد رائے

منگل 17 فروری 2015 12:29

زندہ قومیں کسی بھی ناگہانی آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں‘ گلوکار شہزاد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء )پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے کہا ہے کہ زندہ قومیں کسی بھی ناگہانی آفت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہپاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے باعث سکولوں کو تباہ کیا گیا جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوکررہ گئی ہیں اور وہاں کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔

علم دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پوری قوم کو متحدہ ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا ۔ شہزاد رائے نے کہا کہ والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کریں تاکہ وطن عزیز سے جہالت اورغربت کاہمیشہ کیلئے خاتمہ کیا جاسکے ۔اس بڑے مشن کی تکمیل کیلئے فنکار برادری افواج پاکستان اورحکومت وقت کے ساتھ کھڑی ہے ۔