امریکا پاکستان اور دیگر ملکوں کی کمپیوٹر ہارڈڈرائیوسے جاسوسی کررہا ہے ، یہ پروگرامز ہارڈ ڈرائیو فارمیٹ کرنے پر موجود رہتے ہیں،ہر بار کمپیورٹر آن کرنے پر از خود کام کرنے لگتے ہیں‘روس کے سوفٹ وئیر بنانے والے ادارے کادعویٰ

منگل 17 فروری 2015 12:36

امریکا پاکستان اور دیگر ملکوں کی کمپیوٹر ہارڈڈرائیوسے جاسوسی کررہا ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء ) روس کے سوفٹ وئیر بنانے والے ایک ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس ادارہ کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز میں جاسوسی کے پروگرامز انِسٹال کررہا ہے،یہ ہارڈ ڈرائیوز پاکستان میں بھی پائی گئی ہیں۔روس کے اینٹی وائرس سوفٹ وائر بنانے والے ادارے نے کہاہے کہ اسے 30 ممالک میں ایسی کمپیوٹر ہارڈڈرائیوز ملی ہیں جن میں جاسوسی کے پروگرامز انسٹال کئے گئے ۔

(جاری ہے)

یہ پروگرامز ہارڈ ڈرائیو فارمیٹ کرنے پر بھی موجود رہتے ہیں اور ہر بار کمپیورٹر آن کرنے پر از خود کام کرنے لگتے ہیں۔ روسی ادارے نے کہاہے کہ یہ ہارڈڈرائیوز روس، پاکستان ،افغانستان، چین، مالی، شام، یمن اور الجیریا میں پائی گئی ہیں۔ ادارے نے اس منصوبے کو شروع کرنے والے ملک کا نام نہیں بتایا تاہم یہ واضح کیا ہے کہ جاسوسی کے یہ پروگرام،امریکی ادارے این ایس اے کے بنائے گئے ایک کمپیوٹر وارم سے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :