ہیکرز نے 30 ممالک کے 100 بینکوں سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم چرالیے

منگل 17 فروری 2015 12:53

ہیکرز نے 30 ممالک کے 100 بینکوں سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم چرالیے

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے 30 ممالک کے 100 بینکوں سے ایک ارب ڈالر سے زائد رقم چرالیے ہیں۔ روسی سیکیورٹی کمپنی کے مطابق ہیکرز نے امریکہ اور یورپ کے مختلف بینکوں سے ایک ارب ڈالر چوری کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا یہ سائبر حملے روس، جرمنی، امریکہ ، چین، یوکرین اور کینیڈا سمیت 30 ممالک کے 100 سے زائد بینکوں پر کیے گئے اور ان سے ایک ارب ڈالر چرائے گئے ہر بینک سے تقریبا 10ملین ڈالر کی رقم چوری کی گئی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے پیچھے روس، یوکرین اور چین سے تعلق رکھنے والے ہیکرز کا ہاتھ ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہیکرز نے ان سائبر حملوں میں صارفین کی معلومات چرانے کے بجائے براہ راست انہیں رقم سے محروم کیا اْدھر روس کے اینٹی وائرس سوفٹ وائر بنانے والے ادارے نے کہاکہ اسے 30 ممالک میں ایسی کمپیوٹر ہارڈڈرائیوز ملی ہیں جن میں جاسوسی کے پروگرامز انسٹال کئے گئے ہیں یہ پروگرامز ہارڈ ڈرائیو فارمیٹ کرنے پر بھی موجود رہتے ہیں اور ہر بار کمپیورٹر ا?ن کرنے پر از خود کام کرنے لگتے ہیں ۔ روسی ادارے نے بتایا کہ یہ ہارڈڈرائیوز روس، پاکستان ،افغانستان، چین، مالی، شام، یمن اور الجیریا میں پائی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :