اقوام متحدہ نے پاکستانی سکولوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی منصوبہ پیش کر دیا
منگل 17 فروری 2015 13:08
اسلا م آ با د ‘ لند ن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) اقوام متحدہ کے ایلچی گورڈن براوٴن نے پاکستانی سکولوں کی حفاظت کے لیے ایک منصوبہ پیش کر دیا ہے جس میں سکولوں کے گرد احاطے، دھاتوں کی شناخت کرنے والے آلات، مسلح گارڈز اور ایمرجنسی موصلاتی نظام وغیرہ شامل ہیں۔ بر طا نوی نشر یا تی ادارے کے مطا بق سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براوٴن نے پشاور سکول میں ہونے والے قتل عام کے پیش نظر پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے بات چیت کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تعلیمی اداروں پر دنیا کسی دوسرے ممالک سے کہیں زیادہ حملے ہوئے ہیں۔گورڈن براوٴن نے کہا کہ وہ ’دہشت گردوں کے حملے کے مقابلے کے لیے سکولوں کو کھڑا کرنے‘ کی راہ میں تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ان تجاویز کے بعد گورڈن براوٴن اور نواز شریف کے درمیان پاکستان میں سکولوں کے تحفظ کا معاہدہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ دسمبر میں پشاور میں فوجی سکول پر ہونے والے طالبان کے حملے میں 140 سے زیاد طلبہ مارے گئے تھے اور گذشتہ پانچ برسوں میں اسی صوبے میں سکولوں پر ایک ہزار سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں۔
گورڈن براوٴن تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والے ایک مخیر ادارے ورلڈ ایٹ سکول کے تحفظاتی منصوبے کی تشہیر کر رہے ہیں۔یہ منصوبہ پاکستان اور جنگ زدہ علاقوں کے سکولوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس میں مقامی برادریوں اور مذہبی رہنماوٴں کے ساتھ مل کر سکولوں کے گرد پیس زون قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔سکیورٹی کے بہت سے اقدامات میں احاطے کی دیوار، سکیورٹی چیک پوائنٹس اور ریزر باڑھ وغیرہ شامل ہیں۔
اس میں اہم مقامات پر جہاں سے اردگر نظر رکھی جا سکے مسلح گارڈز اور سکیورٹی سٹاف کی سخت جانچ کی بات کہی گئی ہے۔اس میں سکول کے نقل و حمل کے نظام پر سخت نگرانی اور بسوں میں روزانہ دھماکہ خیز مواد کی جانچ کی بات کہی گئی ہے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی سکول پر حملے کی صورت میں دوسرے سکولوں تک انتباہ جاری کرنے اور فوری امداد طلب کرنے کا نظام شامل ہونا چاہیے۔اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں موجود چھوٹے سکولوں کو ایک جگہ لایا جائے یا ایسے علاقے میں منتقل کیا جائے جہاں زیادہ حفاظتی انتظامات ہیں اقوام متحدہ کے لیے عالمی سطح پر تعلیم کے سفیر براوٴن نے بین الاقوامی برادری پر سکیورٹی میں بہتری لانے کے لیے تعاون کرنے پر زور دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’ان اقدامات سے والدین اور طلبہ کی از سر یقین دہانی ہوگی کہ انتہائی پسندی کے خطروں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔‘وزیر اعظم نواز شریف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم نے سکولوں میں بچوں کی سکیورٹی کے نظام میں بہتری لانے اور براوٴن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ’اپنے ذاتی عہد کا اعادہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.