کنب تھانے کی حدود گوٹھ جان محمد گوپانگ میں دیرینہ تنازع پر ملزمان نے چچا کو قتل کردیا

منگل 17 فروری 2015 13:30

خیرپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) کنب تھانے کی حدود گوٹھ جان محمد گوپانگ میں دیرینہ تنازع پر ملزمان نے چچا کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنب تھانے کی حدود فقیرآباد کے گوٹھ جان محمد گوپانگ میں 60 سالہ محمد مٹھل مری کو اس کے سگے بھتیجوں نے دیرینہ تنازع پر کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ مقتول کو پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلئے کوٹ ڈیجی اسپتال پہنچایا۔ ملزمان غلام عابد مری، غلام فرید مری اور ریاض حسین مری کو پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :