پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہو گی،گریگ چیپل

منگل 17 فروری 2015 14:23

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہو گی،گریگ چیپل

سڈنی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) سابق آسٹریلوی کپتان گریگ چیپل نے ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو آسان حریف تصور کرنا بے وقوفی ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بیشک اپنے اپنے پول کے پہلے پہلے میچز ہار چکی ہیں اس کے باوجود ان ٹیموں میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں اسلئے انہیں میگا ایونٹ کے دوران آسان حریف تصور کرنا ٹیموں کیلئے مہنگا ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے عالمی ٹائٹل کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے تاہم چیمپئن بننے کیلئے ان ٹیموں کو سرتوڑ کوشش کرنا ہو گی۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے مشترکہ میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت جنوبی افریقہ کو عالمی ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :