ورلڈ کپ 2018 کوالیفائر میں پاکستانی ٹیم یمن سے مقابلہ کرے گی

منگل 17 فروری 2015 14:30

ورلڈ کپ 2018 کوالیفائر میں پاکستانی ٹیم یمن سے مقابلہ کرے گی

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفانے 2018ء میں شیڈول ورلڈ کپ کے سلسلے میں جوائنٹ کوالیفکیشن کے پہلے راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم یمن سے ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر مقابلہ کرے گی۔ میگا ایونٹ کی میزبانی روس کرے گی جس میں جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ساری ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خلاف میچز کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

فرسٹ لیگ میچز 12 مارچ جبکہ سیکنڈ لیگ میچز 17 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم یمن کے مدمقابل ہو گی۔ بھارتی ٹیم نیپال کے مدمقابل ہو گی، منگولیا کی ٹیم تیمور لیسٹے کے آمنے سامنے ہو گی، کمبوڈیا کی ٹیم ماکو کے مدمقابل ہو گی، چائنیز تائپے اور برونائی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سری لنکن ٹیم بھوٹان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ سیکنڈ راؤنڈ ڈراز کا اعلان رواں برس 11 اپریل کو ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :