امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کا نیا طریقہ واردات سامنے آ گیا

منگل 17 فروری 2015 14:45

امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے کا نیا طریقہ واردات سامنے آ گیا

امریکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء) امریکی خفیہ ایجنسی این ایس اے درجنوں طریقوں سے اپنے شکار کے بارے میں معلومات حاصل کر لیتی ہے۔ماہرین کے مطابق این ایس اے ویسٹرن ڈیجیٹل، سی گیٹ، توشیبا اور دوسری معروف کمپنیوں کی ہارڈ ڈسک میں ایسا سافٹ وئیر چھپا دیتی ہے جو بعد میں ان تک معلومات پہنچاتا رہے۔ روسی سافٹ وئیر کمپنی کیسپرسکائی کی تحقیق کے مطابق کلسٹر میں ایسا سافٹ وئیر پایا گی جو جاسوسی کر تا ہے۔

کیسپرسکائی کا کہنا ہے کہ اس نے 30 ممالک کے پرسنل کمپیوٹروں میں کئی طرح کے جاسوسی پروگرام دیکھے ہیں۔ کیسپر سکائی کا کہنا ہے کہ روس کے علاوہ ایران، پاکستان، افغانستان، چین، مالی، شام، یمن اور الجزائر کے حکومتی اور فوجی استعمال کے کمپیوٹروں میں جاسوسی کے سافٹ وئیر پائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیسپر سکائی نے کھل کر تو اس ملک کا نام نہیں لیا جو اس جاسوسی کے پیچھے ہے مگر سب کو پتہ ہے کہ یہ این ایس اے کی طرف اشارہ ہے۔

این ایس اے کی کاروائیاں سامنے آنے کے بعد امریکی ٹیکنالوجی مصنوعات کی برآمد میں کافی کمی آ گئی ہے۔ بہت سے ممالک امریکی کمپینوں سے ان کے سافٹ وئیر کا کوڈ دیکھ کر ان کی مصنوعات کو اپنے ملک میں لانے کی اجازت دیتے ہیں۔جاسوسی کے شبے کی وجہ سے چین کے مطالبے پر ایپل نے چین کو آئی او ایس کے حساس کوڈ تک رسائی بھی دی تھی(تفصیلات اس صفحے پر)