ورلڈ کپ 2015ء :قومی باؤلرز میگا ایونٹ کا تیسرا خطر ناک ترین اٹیک قرار

منگل 17 فروری 2015 15:08

ورلڈ کپ 2015ء :قومی باؤلرز میگا ایونٹ کا تیسرا خطر ناک ترین اٹیک قرار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17۔فروری 2015ء )شائقین کرکٹ نے قومی باؤلرز کو ورلڈ کپ کا تیسرا خطر ناک ترین اٹیک قرار دیدیا ہے ۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے کر وائے گئے سروے میں شائقین سے سوال کیا گیا کہ ان کے خلاف اس ورلڈ کپ کا سب سے زیادہ خطر ناک ترین باؤلنگ اٹیک کونسا ہے ۔

(جاری ہے)

سروے میں آخری اطلاعات تک 696,262افراد نے حصہ لیا جن میں سے 248,387افراد (35.67%) کے خیال میں جنوبی افریقی باؤلنگ اٹیک ورلڈ کپ کا خطر ناک ترین اٹیک تھا ، 153,942افراد (22.11%) کے خیال میں آسٹریلیوی باؤلرز اس ورلڈ کپ کے سب سے خطرناک باؤلرز تھے جبکہ 88,633افراد(12.73%) کے خیال میں پاکستانی باؤلرز اس میگا ایونٹ کے مضبوط ترین اٹیک تھا ۔

کیوی باؤلرز 62,548ووٹ (8.98%) لیکر چوتھے جبکہ بھارتی باؤلرز 52,429 ووٹ (7.53%) لے کر 5ویں نمبر پر رہے ۔

ورلڈ کپ 2015ء :قومی باؤلرز میگا ایونٹ کا تیسرا خطر ناک ترین اٹیک قرار