پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کا دورہ کرنیوالی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انتخابات کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

منگل 17 فروری 2015 16:02

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کا دورہ کرنیوالی قومی بلائنڈ کرکٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھارت کا دورہ کرنیوالی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم انتخابات کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ 3 رکنی کمیٹی کے سربراہ محمد بلال سیٹھی (چیئرمین) ہونگے جبکہ ممبران میں طاہر محمود بٹ اور محمود داؤد شامل ہیں۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم اکتوبر نومبر 2015 ء میں بھارت کے دورے پر جائے گی۔

(جاری ہے)

اس میں شرکت کرنے والی قومی بلائند کرکٹ ٹیم کے لئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو چنا جائے گا۔ ان کھلاڑیوں کی کارکردگی 30 جون سے قبل ہونیوالی 5 ڈومیسٹک ایونٹس جن میں سپر لیگ، آغا شوکت علی میموریل بلائنڈ کرکٹ ٹرافی، این بی پی ٹی، ٹونٹی ٹرافی، پی اے ایف بلائنڈ کرکٹ چیمپئن شپ اور جونیئر سپر لیگ کے میچوں پر کی جائے گی۔ اس کے بعد سلیکشن کمیٹی قومی اسکواڈ کے ناموں کا اعلان کرے گی

متعلقہ عنوان :