مقدس مقام پر نماز کی ادائیگی کے بعد غیرملکی خاتون کا انتہائی اقدام،جان چلی گئی

منگل 17 فروری 2015 17:24

مقدس مقام پر نماز کی ادائیگی کے بعد غیرملکی خاتون کا انتہائی اقدام،جان ..

مکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2015ء) سعودی عرب میں پیش آنے والے ایک نہایت افسوسناک واقعہ میں ایک چینی خاتون نے عمرہ کی ادائیگی کے فوری بعد خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

اخبار”سبق“ کے مطابق خاتون مناسک عمرہ کی ادائیگی کے بعد ایک دیوار کے ساتھ کرسی رکھ کر اوپر چڑھ گئی اور پھر نہایت بلند جگہ سے مسجد الحرام کے فرش پر کود کر خودکش کرلی۔ خاتون کے افسوسناک اقدام کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں البتہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے تفتیش جاری ہے۔