کرینہ کپور ایک اور آئٹم نمبر کیلئے تیار

منگل 17 فروری 2015 17:29

کرینہ کپور ایک اور آئٹم نمبر کیلئے تیار

بھارت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروی 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایک اور آئٹم نمبر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرینہ کپور خان کرن جوہر کی فلم برادرز میں آئٹم سانگ میں پرفارم کریں گی۔ گانے کی کوریو گرافی کترینہ کیف کے ا?ئٹم نمبر "چکنی چمیلی" جیسی ہی ہو گی۔ بیبو نے تو کترینہ کے ڈانس سٹیپس کاپی کرنے کیلئے ریہرسل بھی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اکشے کمار اور سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ جیکولین فرنینڈس بھی اپنی اداؤں کا جادو جگائیں گی۔ کرینہ کپور اس سے قبل سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم "دبنگ ٹو" بھی میں آئٹم نمبر کر چکی ہیں۔ بالی ووڈ اداکاراوں میں ان دنوں بڑی فلموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ آئٹم نمبرز کا مقابلہ بھی چل رہا ہے۔ کترینہ کیف چکنی چمیلی اور شیلا کی جوانی جیسے آئٹم نمبرز کرنے کے کروڑوں روپے وصول کر چکی ہیں۔