لاہور ہائیکورٹ نے قو می کر کٹرز محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی

منگل 17 فروری 2015 18:32

لاہور ہائیکورٹ نے قو می کر کٹرز محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے قو می کر کٹرز محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ کے حوالے سے کہا کہ بچوں کو بار بار سزا دینے سے قومی کرکٹ ٹیم پر برا اثر پڑے گا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا پانے والے تینوں قو می کر کٹرز محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ کے اثاثے ضبط کرنے کی درخواستدائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت پردرخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ تینوں کرکٹرز نے کرپشن کا اعتراف کیا ہے اور سزا بھی بھگت چکے ہیں۔ ان کے غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے تمام اثاثے ضبط کر کے کیس نیب کو بھجوایا جائے تاہم عدالتی فیصلے سے مشکلات کا شکار کھلاڑیوں نے سکون کا سانس لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ تینوں کرکٹرز کو سزا مل چکی ہے ، اب انہیں معاف کر دیں۔ یہ بچے ہیں انہیں بار بار سزا دینے سے قومی ٹیم پر اثر پڑے گا ، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔