دنیا حرکت نہیں کرتی، سعودی مفتی کادعویٰ،

دنیا سور ج کے گرد نہیں گھومتی بلکہ سورج دنیا کے گرد چکر لگاتا ہے۔، طالب علم کے سوال پر شیخ بندرالخیباری کا جواب،

منگل 17 فروری 2015 19:05

دنیا حرکت نہیں کرتی، سعودی مفتی کادعویٰ،

ریاض: ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء سعودی مفتی نے حالیہ ویڈیو میں زمین کی گردش کے نظریے کو رد کردیا ہے۔ایک عرب ٹیلی ویڑن کے مطابق سعودی مفتی کے خیال میں دنیا سور ج کے گرد نہیں گھومتی بلکہ سورج دنیا کے گرد چکر لگاتا ہے۔مفتی کے اس بیان سے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے جس میں دنیا بھرسے افراد حصہ لے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک طالب علم نے سوال کیا کہ ”آیا زمین ساکت ہے یا متحرک؟“ تو جواب میں شیخ بندرالخیباری نے جواب دیا کہ ”نہیں دنیا ساکت ہے اور ہرگز حرکت نہیں کرتی۔

“اپنے دعوے کی تائید میں الخیباری نے چند علماء کے بیانات بھی پیش کیے ہیں۔انہوں نے ایک سیل بند پانی کے مگ کے ذریعے اپنے دعوے کی دلیل بھی پیش کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ فرض کیجیئے یہ مگ ایک دنیا ہے اور ہم شارجہ سے جہاز میں بیٹھ کر چین جارہے ہیں۔ اگر جہاز ہوا میں رک جائے اور دنیا گھوم رہی ہو تو جہاز رکا رہے گا اور چین خود آجائے گا۔ان کے اس بیان پرسوشل میڈیا میں بے پناہ تنقید ہورہی ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بوگس نظریات قرونِ وسطیٰ میں رد کیے جاچکے ہیں۔ٹویٹر پر ایک شخص نے کہا ہے کہ ”کیسا اتفاق ہے کہ یہ دعویٰ عین گلیلو کی سالگرہ والے دن کیا گیا ہے“۔گلیلو کو قرونِ وسطیٰ میں چرچ نے زمین کی گردش کا نظریہ پیش کرنے کے جرم میں سزا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :