Live Updates

وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی طرح پاک چین راہداری روٹ کو تبدیل کر کے اسے متنازعہ بنا دیا ہے،شاہ محمود قریشی ،حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں حکمران دھوکا کر رہے ہیں‘ دھرنے شروع ہو گئے تو پھر دھرنوں کا پانی حکمرانوں کی گردن تک جائے گا۔ کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

منگل 17 فروری 2015 19:28

وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی طرح پاک چین راہداری ..

اسلام باد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی طرح پاک چین راہداری روٹ کو تبدیل کر کے اسے متنازعہ بنا دیا ہے‘ جوڈیشل کمیشن کی طرح اس معاہدے کے ساتھ دھوکا ہوا تو سنگین نتائج ہونگے۔ حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات میں حکمران دھوکا کر رہے ہیں‘ دھرنے شروع ہو گئے تو پھر دھرنوں کا پانی حکمرانوں کی گردن تک جائے گا۔

مقامی ہوٹل میں کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کی ایک بڑی رقم 1.6 ارب ڈالر پنجاب کی طرف جبکہ اس منصوبے میں سے مری میں بھی ایک منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو خراب کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اس منصوبے کے خلاف نہیں ہیں مگر حکمران ہر منصوبے میں کمیشن کھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوالیہ نشان ہے اتنے زیادہ میٹرو منصوبے کیوں بنائے جا رہے ہیں ایک صحافی نے کہا کہ اتحاد سٹیل مل کا سریہ استعمال کیا جا رہا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ میں اس سے اتفاق کرتا ہوں۔ گزشتہ 14 سال کے دوران نواز شریف اور ان کے دوستوں نے جلا وطنی سے سبق نہیں سیکھا۔ پاکستان کے کروڑوں عوام عمران خان کی دھرنوں کی کال کے منتظر ہیں ہم لچک کا مظاہرہ کر رہے ہیں فیڈریشن اور صوبوں میں تصادم ہونے سے حالات خراب ہونگے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب نواز شریف پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے قومی منصوبے کو متنازعہ ہونے سے بچائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات