پی آئی اے کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

منگل 17 فروری 2015 19:48

پی آئی اے کی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17فروری۔2015ء) پاکستان ایئر لائن کی پرواز میں دبئی سے لاہور آنے والے مسافر کو طیارہ بم سے اڑا دینے کی دھمکی دینے والا مسافر گرفتار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسافر عمران پی آئی اے کی پرواز سے دبئی سے لاہور آ رہا تھا جبکہ دوران پرواز عمران نے پائلٹ اور عملے سے لڑنا شروع کر دیا۔ اس دوران مسافر عمران کی جانب سے طیارے کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی بھی دی۔لاہور آمد کے بعد پائلٹ کی شکایت پر ایئر پورٹ سیکورٹی سٹاف کی جانب سے مسافر عمران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اے ایس ایف ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافر عمران مظفر گڑھ کا رہائشی ہے تاہم ابھی تک جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :