نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی،
بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری سے صارفین کو 21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا
منگل 17 فروری 2015 20:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
(جاری ہے)
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فرنس آئل اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے بعد گزشتہ ماہ نیپرا سے بجلی 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی، جسے نیپرا نے منظور کرلیا بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا۔
بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری سے صارفین کو 21 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے نیپرا پر دباوٴ ڈال کر 29 جنوری کو ہونے والی سماعت ملتوی کروا دی تھی تاکہ بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل نہ کیا جائے اوراس پرایک روپیہ 50 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کیا جائے تاکہ گردشی قرضے اور دیگر واجبات کی ادائیگی کی جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.