وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اسلام آبادمیں ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو سے ملاقات،پاک ترک تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ،
پاک ترک دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے،شہبازشریف، ترقی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر چلیں گے‘احمدداؤد اوگلو، پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی روایات کے حامل دوستانہ تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں، ترکی پاکستان کا مخلص دوست ہے ،سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ترک حکومت اور عوام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ( ن) کی قیادت ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے‘وزیراعلیٰ پنجاب، پاک ترک دوستی کے فروغ میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کردار لائق تحسین ہے‘ترک وزیراعظم احمد داؤد اوگلو
منگل 17 فروری 2015 22:20
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اسلام آبادمیں ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو سے ملاقات کی -ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک تعلقات کومزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ترک وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تہذیبی ، ثقافتی ، تاریخی او ربرادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
پاکستان اور ترکی کی باہمی دوستی سود مند معاشی تعلقات میں بدل رہی ہے-پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی روایات کے حامل دوستانہ تعلقات نئے دور میں داخل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترکی پاکستان کا مخلص دوست ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہاہے۔سیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی اور قدرتی آفت ترک حکومت اورعوام نے ہمیشہ اپنے پاکستانیوں بھائیوں کا بھر پور ساتھ دیاہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.