باڈی بلڈر باربی

بدھ 18 فروری 2015 11:29

باڈی بلڈر باربی

روس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری2015ء) 18 سالہ روسی حسینہ کا چہرہ باربی جیسا اور جسم ہلک(Hulk) کی طرح ہے۔ اینجلز، روس سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ پاور لفٹر جولیا ونز کا چہرہ باربی سے کم حسین نہیں مگر اس کا جسم ہلک کی طرح اتنا طاقتور ہے کہ 400 پاؤنڈ وزن ایسے اٹھا سکتی ہے جیسے گڑیا کو اٹھاتی ہو۔یاد رہے جوان شیر کا اوسط وزن 400 پاؤنڈ تک ہوتا ہے۔

جولیا ونز کے پاس تین ورلڈ ریکارڈز ہیں۔جولیا کا کہنا ہے کہ اس کی اس طرح کی جسمانی ساخت کی وجہ سے صنف مخالف میں سے کچھ تو اس کی طرف کھنچتے ہیں تو کچھ دور بھاگتے ہیں۔مس جولیا کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس کی پاورلفٹنگ کی مخالفت کرتے ہیں وہ دراصل اس سے جلتے ہیں۔ مس جولیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ اچھا نظر آنا بڑی اہمیت رکھتا چاہے آپ اس وقت پاور لفٹنگ ہی کیوں نہ کر رہے ہوں۔

(جاری ہے)

مس جولیا کا کہنا ہے کہ لوگ اسے مسل باربی (muscle Barbie) کے نام سے پسند کرتے ہیں جسے سن کر اچھا لگتا ہے۔اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں چہرے سے جتنی خوبصورت نظر آتی ہوں جسمانی طور پر اس سے کہیں مضبوط ہو۔ اپنے ٹریننگ سیشن میں 180 کلوگرام وزن اٹھانا میرے لیے عام بات ہے۔جولیا کے والدین کو اس کا پاور لفٹنگ کا شوق پسند نہیں مگر اس کے 29 سالہ بوائے فرینڈ کو اس کے ساتھ باڈی بلڈنگ کر کے اچھا لگتا ہے۔ جولیا 2011 تک بڑے خوبصورت جسم کی مالک تھی مگر 4 سالوں میں ہی اس کا جسم باڈی بلڈروں کی طرح نظر آنے لگا۔ مس جولیا کے روس میں 23000 انسٹا گرام فالوور ہیں اور اسے اپنی تصاویر بنانا بہت پسند ہے۔ جولیا کا کہنا ہے کہ اس سے جس حد تک ہو سکا اپنے جسم کو اور مضبوط بنائے گی۔