پہلی پاکستانی انیمیٹڈ فلم ”تین بہادر“22 مئی کو ریلیز ہو گی

بدھ 18 فروری 2015 11:33

پہلی پاکستانی انیمیٹڈ فلم ”تین بہادر“22 مئی کو ریلیز ہو گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء) پاکستان کی پہلی اور فل لینتھ انیمیٹڈ فلم ”تین بہادر“ رواں سال 22 مئی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

گیارہ سال کے تین بچوں آمنہ، سعدی اور کامل کے ایک جرائم پیشہ گینگ کے خلاف ایڈونچرز پر مشتمل یہ فلم وادی اینیمیشن کی مالک اور آسکر انعام یافتہ شرمین عبید چنائے کی ذہنی تخلیق ہے۔پاکستان میں تیار ہونے والی اس فلم کے ساوٴنڈ ٹریک میں شیراز اپل اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔چنائے ماضی میں تین بہادر کو انقلابی کہہ چکی ہیں کیونکہ یہ پوری فیملی کو معیاری تفریح فراہم کرے گی-

متعلقہ عنوان :