آئی ٹی ایف ‘رشید ملک نے دوسری بار 3 ایونٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی

بدھ 18 فروری 2015 12:10

آئی ٹی ایف ‘رشید ملک نے دوسری بار 3 ایونٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی

بنکاک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء)پاکستان کے 53سالہ ٹینس کھلاڑی سابق کپتان رشید ملک نے تھائی لینڈ میں آئی ٹی ایف ورلڈ سینئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ میں دوسری مرتبہ تین ایونٹس جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

(جاری ہے)

رشید ملک نے تھائی لینڈ میں 45 اور 50سے زائد العمر کی کیٹیگریز اور ڈبلز میں کامیابی حاصل کی۔ رشید ملک کا کہنا ہے کہ ٹینس ان کے خون میں رچی بسی ہے۔ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے لییرول ماڈل بننا چاہتے ہیں انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ اگر وہ اس عمر میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں کر سکتے۔