کرفیو جرمانے کے نام پرشاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بدنام کیا گیا، سرفراز نواز

بدھ 18 فروری 2015 13:01

کرفیو جرمانے کے نام پرشاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بدنام کیا گیا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروی 2015ء)سابق پاکستانی فاسٹ باوٴلر سرفراز نواز نے قومی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمانہ عائد کر کے شاہد آفریدی سمیت آٹھوں کھلاڑیوں کو بدنام کیا گیا جس سے بھارت کے خلاف میچ میں ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ باوٴلر نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ عائد کیے جانے سے کھلاڑی اپ سیٹ تھے جس کے باعث وہ بھارت کے خلاف 100 فیصد کارکردگی نہ دکھا سکے۔

سرفراز نے کہا کہ شاہد آفریدی قوم کے ہیرو ہیں، انہیں جرمانہ لگا کر اخبارات میں بدنام کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بات 300 ڈالرز کی نہیں بلکہ عزت کی ہے اور اسی وجہ سے احمد شہزاد اور شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی اپنی بدنامی پر ناخوش نظر آئے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ یونس کو بھارت کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ ایک تو وہ فارم میں نہیں اور دوسرا انہیں ان کے نمبر پر نہیں کھلایا گیا۔