امریکی سفارتخانے کی عجلت،میچ ختم ہونے سے قبل ہی افغانستان کومبارکباد دے ڈالی

بدھ 18 فروری 2015 13:59

امریکی سفارتخانے کی عجلت،میچ ختم ہونے سے قبل ہی افغانستان کومبارکباد ..
کینبرا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18۔فروری 2015ء ) کابل میں موجود امریکی سفارتخانے کے ارکان کرکٹ کے کھیل سے مکمل طور پر لاعلم نکلے ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2015ء میں کھیلے جارہے 7ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے افغانستان کو جیتنے کے لیے 268رنز کا ہدف دیا جس کے کچھ دیر بعد ہی کابل میں موجود امریکی سفارتخانے کی جانب سے سامنے آنیوالے ایک ٹویٹ میں افغانستان کو بنگلہ دیش کیخلاف میچ جیتنے پر مبارکباد دی گئی حالانکہ ابھی میچ کی صرف ایک ہی اننگز مکمل ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

اس ٹویٹ کے سامنے آنے کے کچھ دیر بعد ہی سفارتخانے کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا جس کے بعد اس کے عملے نے ایک اور ٹویٹ میں پہلی ٹویٹ کی وضاحت کرتے ہوئے افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :