بنگلہ دیش نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دئیے

بدھ 18 فروری 2015 18:14

بنگلہ دیش نے اپنے ہی ریکارڈ توڑ دئیے

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18فروری۔2015ء) ورلڈ کپ 2015ء میں بنگلہ دیش نے اپنے پہلے ہی میچ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے پرانے ریکارڈ توڑدئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے افغانستان کیخلاف 105رنز کی برتری سے جیت حاصل کی ہے اس سے پہلے بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کیخلاف 2007کے ورلڈ کپ میں 67رنز سے فتح حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش نے کسی بھی ٹیم کے خلاف ورلڈ کپ میں 100رنز یا اس سے زائد مارجن کی فتح حاصل نہیں کی ۔

بنگلہ دیش نے اپنے کیرئیر میں آسٹریلیا کے گراؤنڈ میں کسی بھی ایک روزہ میچ میں 150 رنز نہیں بنا سکا اور اسی میچ میں ہی ٹیم بنگلہ دیش نے آسٹریلیا میں پہلی دفعہ267رنز بنائے ہیں اس سے پہلے بنگلہ دیش نے آسٹریلیا میں 2003ء میں آسٹریلیا کیخلاف 147رنز بنائے تھے ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے اپنا دوسرا میچ 21فروری کو برسبین میں آسٹریلیا کیخلاف کھیلنا ہے۔

متعلقہ عنوان :