مریخ پر رہائش اختیار کرنے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل

بدھ 18 فروری 2015 18:42

مریخ پر رہائش اختیار کرنے والوں میں ایک پاکستانی بھی شامل

کوپن ہیگن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18فروری۔2015ء) مریخ پر بنائی جانے والی مجوزہ کالونی کے لئے دنیا بھر سے 100 شہریوں کا انتخاب، ایک پاکستانی نے بھی اپنی جگہ بنا لی۔مریخ پر قائم کی جانے والی مجوزہ کالونی میں ایک پاکستانی شہری ریجنلڈ کو بھی منتخب کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی شہری ریجلنڈ کا نام ان 100 افراد میں شامل ہے جو مریخ پر رہائش کے خواہش مند ہیں۔

ذرائع کے مطابق 60 سالہ ریجلنڈ پاک فضائیہ میں ہیلی کاپٹر پائلٹ کے طور پر اپنی ذامہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ فوج سے حاصل کی گئی اپنی پیشہ وارانہ قابلیت کے باعث کسی بھی حالات میں رہنے کا ہُنر جانتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا نام بھی ان افراد کی لسٹ میں شامل ہو جنہوں نے پہلی مرتبہ سیارہ مریخ پر قدم رکھا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مریخ پر بنائی جانے والی مجوزہ کالونی کے لئے دنیا بھر سے 100 شہریوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے لیکن مریخ تک ان کا یہ سفر یکطرفہ ہی ہوگا، واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ دنیا بھر سے ایسے 2 لاکھ سے زائد افراد نے زمین کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ کر جانے کیلئے درخواستیں بھیجیں۔ یہ درخواستیں کوپن ہیگن کی ایک کمپنی نے طلب کی تھیں مگر ان میں سے صرف 100 افراد کو منتخب کیا گیا جنہیں ہمیشہ کے لئے مریخ پر بنائی جانے والی انسانی کالونی میں بھیجا جائے گا۔