پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،مصباح الحق

بدھ 18 فروری 2015 18:52

پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،مصباح الحق

کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ویسٹ انڈیز کو ہرا کر وننگ ٹریک پر آجائے گی، جبکہ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ ایک میچ ہارنے سے ورلڈ کپ ختم نہیں ہوگیا۔

(جاری ہے)

کرائسٹ چرچ مسلم کمیونٹی کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیے سےخطاب میں مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جیت کر ٹائٹل حاصل کرنے کی جانب سفر کا آغاز کریں گے، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے بچوں نے پرُجوش انداز سے ٹیم کا استقبال کیا، استقبالیے میں ویلنگٹن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر زہرا اکبری نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس سے پہلے ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر ہیڈ کوچ وقار یونس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ہارنے کا دکھ ہے لیکن ایک میچ سے ورلڈ کپ ختم نہیں ہوگیا، یونس خان کی خراب فارم پر تشویش ہے ، ضروری نہیں کہ سینئر کھلاڑیوں کو آئندہ میچز میں ڈراپ نہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :