پاکستان ویسٹ انڈیز کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے، اقبال قاسم ،

پاکستان کے لئے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور بیٹنگ میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے،سرفرا ز کو شامل کرکے اوپننگ کرائی جائے ، خصوصی گفتگو

بدھ 18 فروری 2015 19:28

پاکستان ویسٹ انڈیز کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے، اقبال قاسم ،

ف اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم نے کہا ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کا میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس میں پاکستان کے لئے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ بدھ کے روز آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا میچ جو اکیس فروری کو ہونے والا ہے اس کی پاکستان کے لئے بہت زیادہ اہمیت ہے اور اس میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور بیٹنگ میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کی جگہ اگر سرفراز کو اوپنر کھلایا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا اور اگر پاکستان کو اس پر بیٹنگ کرنی چاہیے اور ویسٹ انڈیز کو ٹارگٹ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی باؤلنگ اچھی ہے اور ان کے پاس تین اچھے فاسٹ باؤلر ہیں جن میں سہیل خان ،وہاب ریاض اور عرفان ہیں جبکہ یاسر شاہ بھی اچھا باؤلر ہے ۔(

متعلقہ عنوان :