خودکش حملہ آور کی لاش قابل شناخت، جلد کوائف اکٹھے کر لیں گے: پولیس

بدھ 18 فروری 2015 19:57

خودکش حملہ آور کی لاش قابل شناخت، جلد کوائف اکٹھے کر لیں گے: پولیس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری2015ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کی جیکٹ نہ پھٹنے سے اس کی نعش صحیح حالت میں ہے جس کے باعث شناخت کا عمل اور اس کے مزید ساتھیوں تک پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک حملہ آور گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑنے کی کوشش کرتا رہا تاہم ناکام ہو گیا اور اسی اثناءمیں وہاں موجود لوگوں نے اسے قابو کر لیا جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ جیکٹ کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 25 سال کے قریب ہے جس کی انگلیوں کے نشانات حاصل کرنے کے بعد کوائف اکٹھے کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جبکہ جیکٹ نہ پھٹنے کے باعث اس کی لاش قابل شناخت ہے اور اسی وجہ سے اس کے ساتھیوں کی گرفتاری بھی بہت جلد عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :