شیعہ برادری کو قتل کرنے والے حکومت میں بیٹھے ہیں : اسد عمر

بدھ 18 فروری 2015 20:20

شیعہ برادری کو قتل کرنے والے حکومت میں بیٹھے ہیں : اسد عمر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری2015ء) تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے امام بارگاہ دھماکے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت نے چاہا ہم نے وہی کیا لیکن ہم آج بھی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ قوم نے دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کیا جبکہ فوجی عدالتیں بھی قائم کر دی گئی ہیں لیکن قوم کو ابھی تک کوئی واضح نتیجہ نہیں مل سکا۔انہوں نے الزام لگایا کہ شیعہ برادری کو چن چن کر قتل کرنے والے حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ شیعہ برادری کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے صحتیابی کی دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :