پاکستان کو رزاق کی طرح آل راونڈر کی ضرورت ہے ،دھونی کا مشورہ

بدھ 18 فروری 2015 20:39

پاکستان کو رزاق کی طرح آل راونڈر کی ضرورت ہے ،دھونی کا مشورہ

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18فروری۔2015ء) بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے حسن زن دکھاتے ہوئے گرین شرٹس کو قیمتی مشورے سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو عبدالرزاق کی طرح ایک آل راوینڈر کی ضرورت ہے،دھونی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بالر اور دو اسپنرز کے ساتھ کھیل رہی ہے تاہم ایک معیاری آل راوینڈر کی عدم موجودگی ٹیم میں عدم توازن کا باعث بن رہی ہے۔

اس موقعے پر انہوں نے موجود ہ پاکستانی ٹیم کو بھی باصلاحیت قرار دیا۔واضح رہے کہ عبدالرزاق موجودہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بننے کیلئے پر امید تھے لیکن سلیکٹرز کی جانب سے ان کو نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رزاق نے اب تک چھیالیس ٹیسٹ اور دو سو پینسٹھ ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور بلے بازی میں بہترین اوسط کی وجہ سے معیاری آل راونڈر شمارکیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :