دہشتگرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر ناکام رہیں گے: عاصم باجوہ

جمعرات 19 فروری 2015 10:44

دہشتگرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر ناکام رہیں گے: عاصم باجوہ

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں مگر ناکام رہیں گے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی سے متاثرہ بہن، بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دُکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا دہشت گردی، انتہا پسندی سے قومی عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ -