پی آئی اے کی پروازسے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکر اگیا

جمعرات 19 فروری 2015 11:16

پی آئی اے کی پروازسے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکر اگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19فروری 2015ء) کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302سے لینڈ نگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز کراچی سے لاہور آرہی تھی کہ اچانک لینڈنگ کے دوان جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا لیکن پائلٹ نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کا استعمال کر تے ہوئے جہازکو باحفاظت رن وے پر اتار لیا ۔

(جاری ہے)

انسپکشن ٹیم جہازکا معائنہ کر رہی ہے کہ پرندہ جہاز سے کیسے ٹکرا اورجہاز کو کس نوعیت کا نقصان پہنچاہے ۔

متعلقہ عنوان :