شکتی کپورکو کانوں میں بالیاں لگانا مہنگا پڑ گیا

جمعرات 19 فروری 2015 11:44

شکتی کپورکو کانوں میں بالیاں لگانا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء)بالی وڈ اداکار شکتی کپور کوکانو ں میں بالیاں لگانا مہنگی پڑ گئی‘ فلم کے شوٹنگ کے دوران ایک مداح نے ان کے کان کی بالی نوچ کر انھیں زخمی کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شکتی کپور اپنے ساتھی اداکاروں تشار کپور اور آفتاب شیوداسانی کے ساتھ اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کان پور میں ایک سیٹ پر موجود تھے کہ پرستاروں کا ہجوم بالی وڈ اداکاروں کی جھلک دیکھنے کے لئے جمع ہوگیا۔

(جاری ہے)

شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شکتی کپور نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی تاہم صورتحال اس وقت ناخوشگوار ہوگئی جب ہجوم میں موجود ایک شخص نے ان کے کان کی بالی نوچ لی جس سے ان کے کان کی لو پھٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں شکتی کپور کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ شکتی کپور نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہجوم میں سے کسی شخص نے ان کا کان اتنی بری طرح سے کھینچا کہ کان کی لو دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت مدد کرنے پروہ اپنی ٹیم کے مشکور ہیں۔