کنگنا نہیں بلکہ اداکارہ تپسی فلم میں عامر کی بیٹی بنیں گی

جمعرات 19 فروری 2015 11:44

کنگنا نہیں بلکہ اداکارہ تپسی فلم میں عامر کی بیٹی بنیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) کنگنا رناوت نے فلم ”دنگل“ میں عامر خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے سے انکارکی خبر کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایسے کسی کردار کی کوئی آفر نہیں ہوئی لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ اس کردار کیلئے اداکارہ تپسی پنو کا چناوٴ کیا گیا ہے، جو اس سے قبل اکشے کمار کے ساتھ فلم بے بی میں جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

یعنی اب فلم دنگل میں تپسی عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھائیں گی۔فلمساز نیتیش تیواری کی فلم دنگل ایک ریسلر ماہویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم دنگل 2016 میں نمائش کے لئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :