پاکستان کو چھوٹی ٹیموں سے سبق لینا چاہیے، عامر سہیل

جمعرات 19 فروری 2015 12:00

پاکستان کو چھوٹی ٹیموں سے سبق لینا چاہیے، عامر سہیل

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروی 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف ناقص کاکردگی کے باوجود لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں موقع دینا چاہیے۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں زیادہ تر دائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور وہ عام طور پر لیگ اسپنرز کو زیادہ اچھا نہیں کھیل پاتے۔

میچ کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ماضی میں کرائسٹ چرچ میں کارکردگی اچھی رہی ہے، کیوریٹرز کی کوشش ہوگی کہ ایسی وکٹ بنائی جائے کہ میچ کا فیصلہ ٹاس پر نہ ہو۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے کہاکہ کرکٹ اسپیشلسٹ کا گیم ہے، آخری موقع پر تبدیلیاں کرنا درست نہیں اگر ریپوٹیشن پر ہی کھلانا ہے تو میانداد کو سلیکٹ کرلیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں کامیابی کیلئے اپنے بیٹنگ آرڈر کو درست کرنا ہوگا، ٹیم کو چھوٹی ٹیموں سے سبق لینا چاہیے۔

عامر سہیل نے کہا کہ غلط موقع پر کیمپ لگانے کے باعث متعدد کھلاڑیوں کو انجریز ہوئیں۔وسیم اکرم کے حالیہ بیان جس میں انہوں نے ٹیم کی مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا پر عامر سہیل نے کہا کہ انہیں پی سی بی کی پاکستان میں مدد کرنی چاہیے، ایک ہفتے ٹیم کے ساتھ رہنے سے تبدیلی نہیں آئے گی۔

متعلقہ عنوان :